آزادکشمیر میںجیپ کھائی میں گرنے سے 2سیاح جاں بحق

آٹھ مقام(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام رتی گلی سے آنے والی سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری، 2 سیاح جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کمپلیکس آٹھمقام منتقل کر دیا گیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب سیاحوں سے بھری جیپ نمبرADAA309 سیاحتی مقام رتی گلی سے واپس آٹھمقام کی طرف آرہی تھی کہ بیلہ کے مقام پر پھسلن کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جیپ الٹنے کے بعد نالہ دواریاں میں جا گری ہے۔ مقامی لوگ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو کمپلیکس منتقل کیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے محمد منصور اقبال ولد جاوید اقبال کا تعلق چکوال،سمیع الرحمان ولد ساجدممتاز کیانی اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ بابر کیانی ولد شفیق سکنہ راولپنڈی۔حسن ولدطاہر حسین سکنہ ایبٹ آباد،مدثر ولد شبیر حسین سکنہ، اسلام آباد، حبیب کیانی ولد شفیق سکنہ اسلام آباد پاکستان، ڈرائیور خورشید میر، اور کنڈیکٹر معروف سکنہ لوات بھی زخمی ہیں۔ مقامی اور ضلعی انتظامیہ حادثہ سے لاعلم رہی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جنہیں سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment