اسلام آباد (اے پی پی) برطانوی حکومت نے شیوننگ سکالرشپ کیلئے پاکستانی طلباء، صحافیوں اورمحققین سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق برطانوی حکومت کے گلوبل سکالرشپ پروگرام ، جس کیلئے برطانیہ کا دفترخارجہ ودولت مشترکہ آفس اوردیگرمعاون ادارے تعاون فراہم کرتے ہیں، کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے حامل پاکستانی طلبا، صحافیوں اورمحققین سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ 6اگست سے 6نومبر کے درمیان www.chevening.org/applyپر درخواستیں جمع کرا ئی جاسکتی ہیں۔ اس سکالرشپ کے تحت منتخب طلباء، صحافی اورمحققین برطانیہ میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اوراس دوران انہیں مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ شیوننگ کے تحت صحافیوں اورمحققین کیلئے مختصرمدت کی فیلوشپ بھی دی جاتی ہے ۔