اٹک ( نامہ نگار ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت سے ایک شخص چل بسا ، غفلت برتنے پر ورثاء احتجاج ہیں اور ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 40سالہ محمد اعظم کا تعلق حضرو کے علاقہ کالو سے ہے ڈاکٹر کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک تھی ، مریض کو ای سی جی کرنے کے دوران دل کا دورا پڑا ، ڈاکٹر فرخ حبیب ، ورثاء کے مطابق ہمارا مریض آدھے گھنٹے تک ہسپتال کے کمپاؤنڈ میں تڑپتا رہا ۔ ای سی جی کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا ، اگرہمارے مریض کو بروقت طبی امداد دی جاتی وہ بچ سکتا تھا ۔ متوفی کے 2بچے اور اسکی ہمشیرہ مسلسل ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے ۔