بھٹ شاہ(نمائندہ امت)واٹر کمیشن کے احکامات کے باوجود بھٹ شاہ،مٹیاری اور ہالا کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے دورہ کرکے محکمہ پبلک ہیلتھ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ،جب کہ شہری بدستور بدبو دار اور زہریلا پانی پینے پر مجبورہیں ۔شہریوں نے چیف جسٹس ،نگران وزیر اعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔