کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حیدری اور ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشی کے حوالے سے ’’امت‘‘ کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ملیر منیر احمد شیخ نے کہا کہ متعلقہ تھانوں کے علاقوں میں منشیات فروشی کی اطلاعات ملی ہیں ۔چارج سنبھالتے ہی الیکشن کے حوالے سے مصروفیات رہیں ، مذکورہ تھانوں کے ایس ایچ اوزکو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ساحلی پٹی میں جہاں بھی نشہ کے عادی افراد دکھائی دیں انہیں ایدھی کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ دودنوں میں 40 سے زائد افراد کو ایدھی سینٹر کے حوالے کر چکے ہیں ۔