کوہاٹ ( نمائندہ امت)کوہاٹ سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ذین کو گرفتار کرلیا گیا۔دہشتگرد کمانڈر کوکامیاب کاروائی کے دوران لاچی کے دشوار گزار پہاڑی علاقہ غورزندی سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشتگرد کمانڈر تخریبکاری کی متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا۔زیر حراست دہشتگرد کمانڈر کا نام حکومت کی انتہائی مطلوب اور ہیڈ منی کی ریکارڈ یافتہ فہرست میں شامل تھا۔حکومت نے دہشتگرد کمانڈر کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔