سعودی عرب نے جدہ میں ایرانی دفتر تحفظ مفادات کھولنے کی منظوری دیدی

تہران(امت نیوز)ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے جدہ میں ایرانی دفتر تحفظ مفادات کھولنے اور اس کے سربراہ کو ویزہ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ برائے عمانی اور یمنی امور محمد علی بک سربراہ ہو نگے۔ایران نے تعلقات کی بہتری کیلئے ا س مثبت اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment