کراچی (پ ر) مولانا مہدی ایمانی نے کہا کہ شہدا و مرحومین کے مقاصد اور مشن کو جاری رکھیں گے اور جن مقاصد کیلئے انہوں نے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا۔ ان کو پورا کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے المہدی انٹرنیشنل کے تحت فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ شہدائے ملت جعفریہ اور مرحومین کی یاد میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان مقاصد کو مدنظر رکھنا ہوگا، جن کیلئے ہمارے بزرگان نے قربانی دی۔ اس موقع پر علامہ اطہر مشہدی، علامہ علی کرار نقوی، مولانا ضامن عباس زیدی، مولانا حسن شریفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔