کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کی مرکزی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ضلع دیامر میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ہمارا مستقبل علم سے وابستہ ہے۔ تعلیم کا حصول لڑکیوں کا بنیادی حق ہے۔ ملک اور علم دشمن عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔