پولیس شہدا کے خاندانوں کو واجبات فوری ادا کیے جائیں- ہزارہ قومی اتحاد

کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین فدا تنولی، ڈاکٹر فضل اعوان، آصف ذوالفقار عباسی، شوکت تنولی، خالد اعوان اور عمران شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس شہدا کا دن منانے کے بجائے شہدا کے خاندانوں کو فوری واجبات ادا کرے۔ شہدا کے لواحقین دفاتر کے چکر لگالگا کر تھک گئے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے بیٹوں کا ڈی ایس پی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment