کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے تلخ کلامی کے دوران بلوچ شہری کو دھکا دے کر نیچے گرادیا۔نبیل گبول اور لیاری کے مکین کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس پر نبیل گبول نے اسے مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ایئر پورٹ عملہ اور سیکورٹی اہلکار قریب کھڑے جھگڑا دیکھتے رہے تاہم کسی نے مداخلت نہیں کی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدنبیل گبول کوصارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے نبیل گبول نے بیان میں کہا کہ میں ا س شخص کو نہیں جانتا، وہ دبئی ایئرپورٹ پر پاکستانی سیاستدانوں کو برا کہہ رہا تھااور کراچی ایئر پورٹ پر مجھے برا بھلا کہا جس پر میں نے اسے دھکا دیا ۔