خیبر پختون میں شدید گرمی کے باعث 10 دن اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں شدید گرمی سے بچوں کی بے ہوشی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔حکومتی اعلان کے بعد پیر سے سرکاری و نجی اسکولوں میں 10 روزہ تعطیلات ہوں گی اور 14 اگست کے بعد چھٹیاں ختم ہونے پر اسکولز کھولے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment