کراچی (ایجنسیاں) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے عجلت میں نکاح کیا ہے، وہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ،بہت جلد ان کی طلاق ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام لگا رہی تھی تعجب ہے نکاح بھی اسی سے کیا۔