اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے بھی الیکشن نتائج کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کا نظام ناکام ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینٹر اعظم سواتی نے آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئے توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاہے۔توجہ دلاؤ نوٹس میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی ذمہ داری کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کابینہ ڈویژن سے تحقیقات کا تحریری طور پر مطالبہ کر چکا ہے۔