ضمنی الیکشن اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے،جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن 7 اگست جبکہ مخصوص نشستوں کا11اگست تک جاری ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے ہونے والی مختلف قیاس آرائیوں کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اگست تک جنرل نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔اس کے بعد آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کو تین روز کا وقت ہو گا کہ وہ اگر کسی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شامل ہو جائیں جس کی بنیاد پر 11 اگست تک خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد صدر مملکت اور گورنر قانون کے مطابق اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات یکم سے پندرہ اکتوبر تک کرائے جائیں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ نئی اسمبلی سےحلف لینے کے بعد خالی نشستوں کا شیڈول بھی ایک ساتھ جاری ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment