اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فردوس شمیم نقوی سے وضاحت مانگ لی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کا فردوس شمیم نقوی کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ پارٹی پالیسی نہیں ،ان کی ذاتی رائے ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہر جماعت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، باہمی مفاد اور اچھے ماحول میں ایم کیو ایم سے سمجھوتا ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کے بیان سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، فردوس شمیم سے پیر کو عمران خان باز پرس کریں گے۔