لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ٹکٹوں کی مبینہ فروخت کے پیش نظرچھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بنائے گئے پارٹی بورڈز سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ توقع سے زیادہ شکست کھانے پر کیا گیا ہے، بورڈزسے پوچھا گیا ہے کہ کیا امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ نہیں دیے گئے تھے؟ عمران خان کوشبہ ہے کہ الیکشن ٹکٹ فروخت بھی کیے گئے ہیں۔متعدد انتخابی حلقوں میں ایسے امیدواروں کوٹکٹ نہیں دیے گئے جو نظریاتی کارکن بھی تھے اور انتخابی معرکہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔