نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کے معاملے پر سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر تذبذب کا شکار ہیں۔تاحال صرف سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے حامی بھری ہے جب کہ بالی وڈ اداکار عامر خان معذرت کرچکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سےگزشتہ روز دعوت نامہ موصول ہوا لیکن مصروفیت کے باعث تقریب میں شرکت مشکل لگ رہی ہے ۔اگر حکومت نے اجازت دی تو جائوں گا۔