مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یو آئی (ف) کا خیبر پختون میں دھرنوں کا اعلان

پشاور(امت نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ پارٹی کی مجلس شوریٰ کا پشاور میں اجلاس ہوا، جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور نومنتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں 8 اگست کو صوبے بھر میں اہم شاہراہوں پر صبح سے شام تک دھرنوں کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment