اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آباد میں اپنے حلقے کے دورے کے دوران گھوڑے سے گر کر معمولی زخمی ہوگئے۔ انہیں پاوٴں میں چوٹ آئی ہے۔ ٹی وی کے مطابق اسد عمر حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے۔ اس دوران انہیں گھوڑے پر بٹھایا گیا۔ بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا سٹی اسکین بھی کیا گیا ہے۔