راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این ای60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں موجود معروف گلوکار اور سماجی شخصیت نے اپنے ہم خیالوں اور دوستوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں تاکہ مرکزی قیادت سے ٹکٹ کے حصول کے لئے باقاعدہ رابطہ کیا جا ئے۔