چیئرمین سینیٹ تبدیلی-صدارتی الیکشن پر پی پی -ن لیگ میں مشاورت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور صدر پاکستان کے انتخاب پر مشاورت کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے وفود کا اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف ،شاہد خاقان عباسی ،سردار ایاز صادق اور خواجہ محمد آصف جب کہ پی پی کی طرف سے خورشید شاہ ،شیری رحمٰن اور راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی ۔اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرتے ہوئے اس بات پر غور کیا گیا کہ صدرپاکستان کا انتخاب بھی مل کر لڑا جائے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیاکہ سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کے 80 فیصد ممبران ہیں،قائد ایوان اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کےلیے لائحہ عمل کا فیصلہ ہو گا۔

Comments (0)
Add Comment