پرویز خٹک کا عاطف خان پر میڈیا لابنگ کا الزام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا عاطف خان پر وزیراعلیٰ بننے کے لئے میڈیا میں لابنگ کا الزام لگایا ہے جبکہ عاطف خان نے الزام کی تردید کر دی ہے تاہم مزید بد مزگی سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب پرویز خٹک نے وزیرا علیٰ خیبر پختو نخوا کیلئے محمود خان اور شاہ فرمان کے ناموں کی تجویز دی ہے اور عمران خان نے محمود خان کے نام پر مشاورت کے لئے سینئر پارٹی رہنماؤں سے رائے طلب کر لی ہے تاہم وزیر اعلیٰ کے نام کا حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment