پنجاب اور خیبرپختون گورنرز بھی مستعفی ہونے کیلئے تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اور خیبرپختون کے گورنروں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، استعفے جمعرات کو ایوان صدر کو بھجوائے جائیں گے۔واضح رہے کہ محمد زبیر گورنر سندھ کا عہدہ پہلے ہی چھوڑ چکےہیں جبکہ گورنرپنجاب رفیق رجوانہ اور گورنت خیبر پختون اقبال ظفر جھگڑا نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں اپنے استعفے جمعرات کے روز ایوان صدر بھجوائیں گے۔ ذرائع کے مطابقگورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیا ۔ لاہور کے گورنر ہاؤس میں کون ڈیرہ جمائے گا اس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ پنجاب میں بڑے عہدے کیلئے اسحاق خاکوانی، بابر اعوان، رائے عزیز اللہ اور اعجاز چوہدری کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment