لاہور(امت نیوز)ریسلنگ کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے معروف ریسلر کین نے سیاسی میدان میں کامیاب قدم رکھ دیا، انہوں نے ریپبلکنز کی جانب سے ریاست ٹینیسی کے ٹائون میئر کا الیکشن جیت لیا ۔ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کا بڑا نام اور انڈر ٹیکر کے بھائی کین نے ریسلنگ کے بعد اب سیاسی میدان میں بھی کامیاب قدم رکھ دیا ، امریکی ریاست ٹینیسی کے ٹائون میئر الیکشن میں انہوں نے دو تہائی کی اکثریت حاصل کی۔