کوہاٹ میں ٹینکر تلے پھنسی2لاشیں نکال لی گئیں20سپردخاک

کوہاٹ( نمائندہ امت)کوہاٹ میں المناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے20 افراد کوان کے آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا جبکہ آئل ٹینکرتلے پھنسی2 لاشیں نکال لی گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 10 کا تعلق بونیر،2 کا مانسہرہ،1 شانگلہ،1 مردان،1 پشاور،1 صدا کرم اور ایک کا تعلق غریب نواز کالونی کراچی سے تھا جبکہ بس ٹکرانے سے آئل ٹینکر میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کا تعلق چکوال سے تھا ۔تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سے ورثا کے حوالے کیا گیا۔خونیں ٹریفک حادثے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف تھانہ جرما میں درج کیا گیا ہے۔ ہفتے کو بونیر سے کراچی آنے والی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا کر سماری کے قریب پل سے نیچے جا گری تھی۔پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس ڈرائیور زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔خیبر پختون ایمرجنسی ریسکیوسروس کے ڈی جی ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق جائے حادثہ پر الٹی ہوئی بس سے 18ا لاشیں نکالی گئیں جبکہ اتوار کو آئل ٹینکر کے نیچے سے بھی دو لاشوں کو نکالا گیا۔ریسکیو1122 کی ہیوی مشینری ، ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنشنز سمیت 40اہلکاروں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

Comments (0)
Add Comment