نو سو چراسی ووٹ کی برتری سے فہمیدہ مرزا کی نشست بچ گئی

بدین(نمائندہ امت)این اے 230 پردوبارہ گنتی میں984 ووٹ کی برتری ملنے سے سابق اسپیکر و جی دی اے کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی نشست بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے حلقے این اے 230 پر جاری دوبارہ گنتی دسویں روز مکمل ہوگئی۔ نتائج کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 94972ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مخالف پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو نے 93988 ووٹ حاصل کئے اس طرح ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 984 ووٹوں سے کامیاب قرار پائیں ،اس سے پہلے بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے الیکشن کے دن 880ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کی تھی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار نے رسول بخش چانڈیو نے نتائج چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔ این اے 230 پر 333 پولنگ اسٹیشن تھے جن میں سے پولنگ اسٹیشن نمبر 148 پر تمام ووٹ ریٹرنگ افسر نے پرزائیڈنگ افسر کے دستخط اور مہر نہ ہونے کے سبب رد کر دئےی ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کامیابی پر کارکنوں ڈی سی چوک بدین پر جمع ہو گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ریلی بھی نکالی جو پریس کلب بدین پر اختتام پذیر ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment