کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں گردوں کے عارضے سے تنگ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کورنگی سیکٹر 8B مکان نمبر 196سے 30سالہ عمر شیر ولد عالم شیر کی گولی لگی لاش ملی، جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی 3 بچوں کا باپ اور لیدر فیکٹر ی میں ملازمت کرتھا اور کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا اور بیماری سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر خوکشی کرلی ہے۔