کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل میں بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے میں ملوث اسکے بہنوئی نے اعتراف جرم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں چند روز قبل 7سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی کے مطابق مقدمے میں گرفتار 4 ملزمان میں سے بچی کے بہنوئی عارف شاہ نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی بچی کیساتھ 3 سے 4 بار زیادتی کر چکا ہے، سفاک ملزم بچی کو ڈرانے کے لئے اس پر تشدد کرتا اور سگریٹ سے داغتا تھا تاکہ بچی کسی سے اس بات کا ذکر نہ کرے۔