کھٹمنڈو(امت نیوز) نیپال میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اہل خانہ میں سے صرف خاندان کا سربراہ ہی محفوظ رہ سکا، جو حادثے کے وقت گھر سے باہر تھا۔ ریسکیو ادارے نے 8 لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ ایک بچہ لاپتا ہے، جس کے ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ موسم کی خرابی اور بجلی نہ ہونے کے باعث امدادی آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔