بنوں/کوہاٹ (نمائندگان امت) جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کالعدم تحریک طالبان کے علاقائی نائب کمانڈر نصیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نصیب الرحمان دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا، اس کی گرفتاری کیلئے اس سے قبل بھی کئی آپریشن کیے گئے تھے، تاہم وہ ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔