کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی نے گدا گروں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا۔آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر بھر سے اس برائی کے خاتمے کے لیے مزید احسن قدم اٹھایا جائے۔شہر کی مصروف شاہراہوں،سڑکوں، چوراہوں ,ٹریفک سگنلز اور مارکیٹوں میں گداگری کے انسداد اور اس فعل میں ملوث عناصر و گروہوں کے خلاف مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور موثر بنایا جائے۔