اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔عمران خان کی سوتیلی بیٹی مہرو مانیکا نے اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور دونوں نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔