غنویٰ بھٹو نے جمائما سے معافی مانگ لی

کراچی (صباح نیوز)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ اور مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی بیوہ غنوی بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما سے معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ. پر جمائما کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اوہ میرے خدا، یہ میکسیکو تھا، میں معذرت کرتی ہوں، کس آسانی سے مجھ سمیت نابینا لوگ تصور کر لیتے ہیں، مگر براہ کرم مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں۔ واضح رہے کہ یہ ٹوئٹ در ٹوئٹ کا سلسلہ غنوی بھٹو کے پیغام سے شروع ہوا جس میں انہوں نے ایک تصویر کے حوالے سے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی فیملی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔جواب میں جمائما گولڈ اسمتھ نے غنوی بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی(اسرائیل نہیں)اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment