سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہین ایئرلائن کا طیارہ چینی ایئرپورٹ گوانگزو میں پھنسے 214 پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گیا ہے۔نجی چینل کےمطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے شاہین ایئرلائن کی غیر ملکی پروازوں پر پابندی لگانے کے باعث چینی شہر گوانگزو میں شاہین ایئرلائن کی پرواز 29 جولائی کو اڑان نہیں بھر سکی تھی، جس کے باعث 260 پاکستانی مسافر ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے تھے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور حکومت پاکستان کی مداخلت کے بعد اب شاہین ایئرلائن کی پرواز این ایل 892 گونگزو سے 214 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق واپس آنے والے مسافروں میں 185 بڑے افراد جب کہ 29 بچے شامل ہیں۔