بڈھاپسٹ (امت نیوز) فارمولا ون ڈرائیور لیوئس ہملٹن نے ہنگری گراں پری جیت کر حریفوں پر برتری کی دھاک بٹھا دی، رفتار پر کنٹرول، آگے نکلنے کے جوش اور زبردست مظاہرہ، فنی خرابی سے آؤٹ کار سے سنسنی پھیل گئی۔ہنگری کے ایف ون ٹریک پر ریس مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کے ایف ون ڈرائیورز اِن ایکشن ہوئے، سپیڈ پر کنٹرول، سٹیئرنگ کی مہارت اور جیت کا جذبہ دیکھنے کو ملا جس سے پرستار بھی خوب محظوظ ہوئے۔گاڑیوں میں فنی خرابی سے کئی کھلاڑی مقابلے سے آؤٹ ہوگئے جس سے ریس سنسنی خیز ہوگئی۔