اسلام آباد(آن لائن) ورلڈ بینک نے سرمایہ کاری کو فرغ دینے اور ماحولیاتی گورننس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ ماہ نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد شروع کیا جائے گا۔