امریکی شہرنیویارک بھی پاکستان کےرنگوں میں نہا گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر نیو یارک بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا ، پاکستان کی آزادی کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔سالانہ آزادی پریڈ میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سبز پرچموں کی بہار آگئی اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اْٹھی۔پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی آواز کا جادو جگا کر شرکاءکومحظوظ کیا۔

Comments (0)
Add Comment