اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ اُن کے بعض ارکان کا پارلیمانی سیاست میں جانے کا فیصلہ اُن کا ذاتی تھا اور اُن کے ساتھ اس فیصلے میں نہ پہلے پی ٹی ایم شریک تھی اور نہ اب ہے۔ بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں منظور پشتین کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاست پر اُن کی تنظیم کا فیصلہ پہلے ہی دن سے بہت واضح اور اٹل ہے۔ منظور پشتین کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کی کور کمیٹی بہت جلد علی وزیر اور محسن داوڑ کے مسقبل کے بارے میں فیصلہ سنائے گی۔