واشنگٹن (امت نیوز) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور ریکارڈ 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بناء پر راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ ایونٹ کا آغاز (آج) پیر سے ہو رہا ہے۔ سرینا کو گزشتہ ہفتے سلیکون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پہلے رائونڈ میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔