پاکستان میں کویت سےبڑے تیل ذخائر دریافت ہونیوالے ہیں-عبداللہ حسین ہارون

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جلد ہی تیل کے بہت وسیع ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے، جس کے بعد پاکستان تیل برآمد کرنے والے 10 بڑے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔ سعودی اخبار ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق عبداللہ حسین ہارون نے بتایا کہ امریکی کمپنی ایگزون موبل (ExxonMobil) پاک ایران سرحد کے نزدیک خاصی گہرائی تک کھدائی کرچکی اور قوی امید ہے کہ اس جگہ تیل کے بہت وسیع ذخائر موجود ہیں جو مقدار میں کویت کے ذخائر سے بھی بڑے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment