پروٹوکول۔سڑکیں بندہونے پرعمران برہم۔3گاڑیاں واپس

اسلام آباد ( نمائندہ امت)تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حفاظت اورپروٹوکول پر مامور رینجرز اورایف سی کی گا ڑیاں وا پس بھجوا دیں، انہوں نے بھاری پروٹوکو ل فراہم کیے جانے اورسڑکیں بندہونے پر نا را ضگی کاا ظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ملک نہیں چلایا جا سکتا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جب عمران خان بنی گالہ سے پا رلیمانی پارٹی ا جلاس میں شرکت کے لیے نکلے تو سرکاری سطح پر ان کو وزیر اعظم کا پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کی گئی تھی، ان کی حفاظت اور پرو ٹوکول میں 10 گا ڑیاں تھیں ۔ا نہوں نے نعیم ا لحق کو فوری طور پر ا ضا فی گاڑیاں وا پس بھجوا نے کی ہدایت کی جس پر نعیم ا لحق نے کا نوا ئے میں موجود ایف سی اور رینجرز کی گا ڑیاں واپس بھجوا دیں ۔اس کے بعد جب عمران خان ہو ٹل سے بنی گا لہ کے لیے روا نہ ہوئے توان کے کا نوا ئے میں صرف 7 گا ڑیاں تھیں۔

Comments (0)
Add Comment