فہمیدہ مرزا کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

پنگریو ( نمائندہ امت) ضلع بدین سے مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزازحاصل کرنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق میں عنقریب وجود میں آنے والی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کواہم وزارت دیئے جانے پر غوروغوض کیا گیا ہے اور واضح امکان ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment