شناختی کارڈ بلاک کرنے سے قبل شوکاز نہیں دیا گیا- وکیل کوہزاد

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی شریعت کیس سے متعلق سماعت کی۔ سماعت کے دوران احمد علی کوہزاد کے وکیل ہمایوں ترین ایڈوکیٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خلیل الزماں علیزئی ڈپٹی اٹارنی جنرل، نادرا کے لاافیسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل احمد علی کہزاد نے عدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے پہلے کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیاجسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ ہم کیس سے متعلق عبوری حکم کی نوعیت کو دیکھیں گے لا آفیسر نادرا عدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کیس محکمہ داخلہ میں تاحال زیر التوا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment