اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان باکسنگ ٹیم کے کوچ ارشد حسین نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کیلئے قومی کھلاڑیوں کا اعلان 10اگست کو کیا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد جاری ہے ، تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 13باکسرز تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں 18مرد اور 5خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں محب اللہ ، داور خان ، ماجد 49کلو گرام ،محمد آصف ، امیر حمزہ 52کلو گرام ، نقیب احمد ، عبدالصمد 56کلو گرام ، شیراز اور نعمت اللہ 60کلو گرام ، سلمان بلوچ اور عامر مسعود 64کلو گرام ، گلزیب اور عامر خان 59کلو گرام ، تنویر احمد ، محمود الحسن اور ذوالقرنین 75کلو گرام جبکہ نذیر احمد 81کلو گرام کیٹگری میں شامل ہیں، خواتین کھلاڑیوں میں حیلہ اظہر ، رضیہ بانو و دیگر شامل ہیں۔