اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید نے بورڈ میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں بھی کچھ چیزیں سیاسی ہو چکی ہیں۔پی سی بی ڈائریکٹر آپریشنز ہارون رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے ،2سے 3سال میں پاکستان میں مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی ، پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے کرکٹ فیڈریشن آف کرکٹ ایسوسی ایشن ( فیکا) کے تمام تحفظات کو دور کئے ہیں ،ہوم سیریز کیلئے مختلف کرکٹ بورڈز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔