بالی زلزلہ – ابھگدڑ کے باوجود امام کی رقت آمیز تلاوت – ہلاکتیں 100 ہو گئیں

جکارتہ(امت نیوز)انڈونیشی جزیرے بالی میں دل دہلادینے والے زلزلے میں بھگدڑ کے باوجود امام کی رقت آمیز تلاوت جاری رکھنے کی وائرل ویڈیو سے سچے ایمان و یقین کی یاد تازہ ہوگئی ۔ ایک منٹ تک جھٹکوں سے مسجد کے درو دیوار ہلنے کے باوجود امام مسجد نے سکون سے نمازجاری رکھی۔ زلزلے سے ہلاکتیں 100 سے زائد ہوگئی ہیں جبکہ 236 افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں زلزے کے دوران جہاں ہر طرف افراتفری اور بھگڈر مچ گئی تھی اور اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں ایک مسجد کے امام زلزلے کے دوران بھی دیوار کا سہارا لیتے ہوئے سکون کے ساتھ نماز کی امامت کراتے رہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک امام مسجد نے زلزے کے باعث مسجد کی در و دیوار ہلنے کے باجود امامت جاری رکھی۔ زلزلے کے جھٹکے 58 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے لیکن امام مسجد نے اپنی تلاوت جاری رکھی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے امام مسجد کے جذبے کو سراہا اور اسے سچے ایمان اور یقین سے تعبیر کیا۔ امام مسجد نے سورہ فاتحہ ختم ہی کی تھی کہ زلزلے کے جھٹکے شروع ہوگئے تاہم امام مسجد نے آیۃ الکرسی کی پرسوز جاری رکھی۔

Comments (0)
Add Comment