سعودیہ نے کینیڈا سے تعلقات ختم کر دئیے -پروازیں منسوخ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے کینیڈا پر ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جبکہ کینیڈا میں تعینات سعودی سفیر کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سعودیہ عرب نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے بھی معطل کردیئے، جبکہ کینیڈا جانے والی تمام پروازیں بھی منسوخ کردیں۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ نے کینیڈا کی خارجہ امور کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں ریاض پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خواتین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو فوری رہا کرے۔ ثمر بداوی کو سنہ 2012میں انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں جن کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سعودی نژاد امریکی خاتون کارکن ثمر بداوی بھی شامل ہیں۔ ثمر بداوی اور ان کی ساتھی کارکن کی گرفتاری کے بعد سے سعودیہ اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment