شاہراہ ریشم بندش پر لیگی رہنما کی گرفتاری کیلئے چھاپے

ایبٹ آباد(نمائندہ امت)امجد قتل کیس میں شاہراہ ریشم بند کرنے پر سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر اور فرزند عمر شیر بہادر سمیت 40 ملزمان کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔ 29 جولائی کو تھانہ بگنوتر کی حدود میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان نعرہ بازی پر جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن امجد جاں بحق ہوگیا تھا۔جس پر پولیس اہلکاروں نے ملزمان گرفتار کرنے کے بجائے مقتول کے بھائی کو جنازہ سے قبل ہی گرفتار کرلیا تھا۔جس پر سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر اپنے کارکنوں اور پی ٹی آئی کے ضلع و تحصیل ممبران سمیت فوارہ چوک کو بند کر کے احتجاج شروع کردیا تھا۔جس پر پولیس نے سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر عمر شیر بہادر امجد راشد عبدالوہاب یاسر سردار سعید ملک سجاد سردار اعجاز نعیم سرور سجاد قریشی سمیت 40 ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment