اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ پاکستان باکسنگ ٹیم کے کوچ ارشد حسین نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 13 باکسرز تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں 18 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں محب اللہ، داور خان، محمد آصف، امیر حمزہ 52 کلو گرام ، سلمان بلوچ اور عامر مسعود 64 کلو گرام، گلزیب اور دیگر بھی کیٹگری میں شامل ہیں۔